ضلع مہمند

ضلع مہمند

ضلع مہمند صوبہ خیبرپختونخواہ پاکستان کا ایک ضلع ہے ۔ یہ 2018 تک مہمند ایجنسی تھا ۔ جبکہ 2018 ء میں اسے ضلع کا درجہ دے دیا گیا ۔ 1951 ء میں ضلع مہمند کو ایجنسی کے طور پر بنایا گیا تھا ۔ ضلع مہنمد کی سرحدی ضلع باجوڑ ، ضلع خیبر ، ضلع مالاکنڈ ، ضلع چارسدہ اور ضلع پشاور سے ملتی ہیں ۔ 2017 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 474,345 افراد پر مشتمل ہے ۔ یہاں مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ اس ضلع میں خواندگی کی شرح 31 فیصد ہیں ۔ مردوں میں خواندگی کی شرح 48 فی صد ہے ۔ جبکہ خواتین میں خواندگی کی شرح 13 فی صد ہے ۔ اس علاقے میں صرف 381 افراد کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے ۔ جن میں زیادہ تر عیسائیت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہاں کی 99 فیصد آبادی پشتو زبان بولتی ہے ۔

یہاں کے لوگ بہت محنتی جفاکش اور محب وطن ہیں ۔ زیادہ تر آبادی کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے ۔ یہ علاقہ ایک عرصہ تک دہشت گردی کے خلاف میدان جنگ رہا ہے ۔ اور بالآخر اب اس ضلع میں پاک فوج نے امن وامان قائم کردیا ہے ۔ یہاں کی زیادہ تر آبادی کا تعلق زراعت سے ہے ۔ یہاں کے پھل اور میوہ جات دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔

ضلع مہمند کو درج ذیل تحصیلوں اور ذیلی تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

تحصیل امبار اتمان خیل
تحصیل حلیم زئی
تحصیل پینڈیالی
تحصیل پڑانگ غار
تحصیل صافی
تحصیل اپر مہمند
تحصیل یکاغنڈ
تحصیل اپر مہمند :

تحصیل اپر مہمند ضلع مہمند کی ایک تحصیل ہے ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 51,068 افراد پر مشتمل ہے ۔

تحصیل یکاغنڈ :

تحصیل یکاغنڈ ضلع مہمند کی ایک تحصیل ہے ۔ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 52,291 افراد پر مشتمل ہے

تحصیل صافی :

تحصیل صافی ضلع مہمند کی ایک تحصیل ہے ۔ اس کا سب سے اہم ، مرکزی شہر اور دارالحکومت صافی ہے ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 99,114 افراد پر مشتمل ہے ۔

تحصیل پڑانگ غار :

ْ
تحصیل پڑانگ غار ضلع مہمند کی ایک تحصیل ہے ۔ یہ پشاور سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 35,290 افراد پر مشتمل ہے ۔

تحصیل پانڈیالی :

تحصیل پانڈیالی ضلع مہمند کی ایک تحصیل ہے ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 88,363 افراد پر مشتمل ہے ۔

تحصیل حلیم زئی :

تحصیل حلیم زئی ضلع مہمند کی ایک تحصیل ہے ۔ اس کا سب سے اہم ، مرکزی شہر اور دارالحکومت غلنئی ہے ۔ غلنئی میں تحصیل کے تمام دفاتر موجود ہیں ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 78,749 افراد پر مشتمل ہے ۔

تحصیل امبار اتمان خیل :

تحصیل امبار اتمان خیل مہمند کی ایک تحصیل ہے ۔ اس کا سب سے اہم ، مرکزی شہر اور دارالحکومت امبر اتمان خیل ہے ۔ 2017 ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 62,109 افراد پر مشتمل ہے ۔