یہ طرم خان کون تھا؟ ۔ طرہ باز خان اتمان خیل
طرم خان کون تھا؟ کوٹھی حیدر آباد دکن میں طرم خان (طرہ باز خان) اتمان خیل شہید کی یادگار ۔ جنگ آزادی 1857 کا گمنام ہیرو ۔ آپ نے اکثر سنا ہوگا: ’فلاں بڑا طرم خان بنا پھرتا ہے،‘ لیکن کیا کبھی سوچا کہ یہ طرم خان کون تھا اور اس کی وجۂ شہرت کیا ہے؟اصلی نام طور باز خان تھا پختونوں کے۔ایک جنگجو قبیلے۔اتمان خیل۔سے تعلق رکھتے تھے طور باز خان کے والد کا نام۔رستم۔خان اتمان خیل تھا اور پاکستان کے صوبے موجودہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے حیدر آباد دکن ہندوستان گئے تھے۔ ایک محاورہ زبان زد عام ہے کہ ’بڑے طرم خان بنے پھرتے ہو یا پھر تم کون سے طرم خان ہو۔ ہم میں سے اکثر نے اردو کا یہ مشہور محاورہ سن رکھا ہے مگر شاید ہم یہ نہیں جانتے کہ طرم خان تھے کون اور ان کا کردار آخرکیسے لازوال ہو کر محاورے میں ڈھل گیا۔ اس محاورے کی کھوج ہمیں 1857 کی جنگ آزادی تک لے جاتی ہے جہاں ریاستِ حیدرآباد دکن کا نواب، جو ’نظام دکن‘ کہلاتا ہے، برطانیہ کا اتحادی ہے اور ان کی گرفت اتنی مضبوط ہے کہ کوئی بغاوت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ لیکن جب انگریز کے […]
Read more